پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے، کیوی فاسٹ بولر ٹم ساﺅتھی 

Nov 07, 2022 | 23:38:PM
نیوزی لینڈ، فاسٹ بولر، ٹم سائوتھی، سیمی فائنل، پاکستان، خطرناک ٹیم،
کیپشن: ٹم ساؤتھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کےلئے پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم قرار دیدیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹم ساؤتھی نے کہا کہ جب ٹیم ٹاپ فور میں پہنچ جاتی ہے تو آگے جانے کا چانس ہر ٹیم کے پاس ہوتا ہے، ہم حالیہ وقتوں میں کئی بار پاکستان کے مد مقابل آئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔کیوی بولرنے کہاکہ پاکستان ٹیم غالباً سوچ رہی تھی کہ ان کے پاس زیادہ چانس نہیں ہے لیکن انھوں نے ایک اور بہترین کارکردگی دی۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں ایک بڑا خطرہ ثابت ہوگی، پاکستان ایک معیاری ٹیم ہے اور ہمیں ان سے آگے نکلنے کیلئے بدھ کو انھیں شکست دینی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل کا کھیل ایک دلچسپ کھیل ہے، امید ہے کہ ہم جس طرح کھیل رہے ہیں ویسے ہی سیمی فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل 9 نومبر کو ہوگا جبکہ 10 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کی ایک اور نشست کم ہو گئی