قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کی ایک اور نشست کم ہو گئی 

Nov 07, 2022 | 19:56:PM
قومی اسمبلی، تحریک انصاف، ایک اور نشست کم
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کی ایک اور نشست کم ہو گئی ،الیکشن کمیشن نے این اے 91 سے عامر سلطان چیمہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عامر سلطان چیمہ کو ڈی نوٹیفائی کیا،مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھٹی کی این اے 91 سے کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں سرگودھا کے حلقے این اے91 میں ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کامیاب ٹھہرے تھے ،تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جہاں پر فیصلہ ذوالفقار بھٹی کے حق میں آیا تھا عامر سلطان چیمہ نے فیصلے کوعدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا، جہاں پر طویل سماعت کے بعد پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ پولنگ کی درخواست منظور کر لی تھی۔ دوبارہ پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار بھٹی کو پچھاڑ دیا تاہم اس کامیابی کو ن لیگ امیدوار نے عدالت میں چیلنج کر دیا تھا، طویل سیاسی لڑائی کے بعد بالاخر ذوالفقار بھٹی کو کامیابی ملی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو حلقہ این اے 91 سے کامیاب قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کو بحال کر دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کےاہم رہنما کوگرفتارکرلیاگیا