تحریک انصاف کےاہم رہنما کوگرفتارکرلیاگیا  

Nov 07, 2022 | 19:17:PM
تحریک انصاف,اہم رہنما ,گرفتار
کیپشن: گرفتاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) تحریک انصاف سندھ کے اہم رہنما سبحان علی ساحل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری گلشن اقبال سے عمل میں لائی گئی ہے،سبحان علی ساحل پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر اور ضلع غربی کے بھی صدر رہ چکے، فوری طور پر ان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں  ہوسکی ہیں۔

 خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف سندھ، پنجاب، کے پی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکن سراپا احتجاج رہے۔

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی تھی جس سے خواتین اور بچے بری طرح متاثر ہوئے، پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا جنہیں رات گئے رہا کردیا گیا تھا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ اظہر کے سرپر چوٹ لگی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کی دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے مقدمہ کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت  میں عدالت نے  فیصل جاوید سےاستفسار  کرتے ہوئے طبیعت اور زخم کے بارے میں پوچھا۔ جس پر فیصل جاوید  نے جواب دیابخار ہے لیکن پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، گولی چھو کر گزری جس کے باعث زخم ہوا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش  ہوئے۔  وکیل بابر اعوان نےدرخواست کی کہ علی نواز اعوان کی حاضری لگا دیں، سماعت بعد میں کر لیں، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد علی نواز اعوان کو جانے کی اجازت دے دی۔