محکمہ صحت پنجاب میں 4600 نئی آسامیوں کی منظوری،حکومت نے خوشخبری سنا دی

Nov 07, 2022 | 18:46:PM
 محکمہ صحت پنجاب میں 4600 نئی آسامیوں کی منظوری،حکومت نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبائی وزیر صحت نے محکمہ صحت پنجاب میں 4600 نئی آسامیوں کی منظوری کی خوشخبری سنادی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی پوری کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں منعقدہ اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹرجاویداحمدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمدعثمان،ایڈیشنل سیکرٹریززاہدہ اظہر،شاہدہ فرخ، ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،قراۃ العین اورآغا نبیل،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اورمتعلقہ ڈپٹی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے 4600 نئی اسامیوں پربھرتی کرنے کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کوبھجوانے کیلئے عمل کاآغازکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت سے پہلے محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی آسامیوں کے ساتھ چل رہا تھا۔ہماری حکومت نے محکمہ صحت پنجاب میں ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں کی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی پوری کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔