آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایئر چیف سے ملاقات، بھارتی حملہ ناکام بنانے پر شاہینوں کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی ائیر ہیڈکوارٹر آمد،ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
آرمی چیف نے چیف آف ائیر سٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا ،آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا ۔
ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم اعلان