ملک کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں،پی اے اے

May 07, 2025 | 19:28:PM
ملک کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں،پی اے اے
کیپشن: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔

اتھارٹی کاکہنا ہے کہ قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کیلئے دستیاب اور محفوظ ہے،پاکستان نے بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کردیا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تاحکم ثانی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم