رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

May 07, 2024 | 12:27:PM
رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب میں رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق  بریفنگ دی گئی، سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ، باب ڈسٹرکٹ اور پنڈی ڈسٹرکٹ کے بارے میں جائزہ رپورٹس اجلاس میں پیش کیں۔

مریم نواز کو فیروز پور روڈ پر گرینڈ سوک سنٹر لاہور کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاہور کلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سینٹرل سٹیشن قائم ہوگا جبکہ گرینڈ سوک سنٹر میں 600 شاپس اور ریسٹورنٹس قائم ہوں گے، سی بی ڈی مین بلیوارڈ پر ماحول دوست بلیو روڈز بنائے گی۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ریفرنس ,نوازشریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ٹی سٹی کے لئے چین، جنوبی کوریا اور عرب کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے اور سی بی ڈی پراجیکٹ پر سال بہ سال ٹارگٹ مکمل کرنے اور پیشرفت کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ سیالکوٹ میں سٹی آف سپورٹس قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی،جس کے مطابق وہاں اسٹیڈیم بھی بنایا جائے گا۔