آصف زرداری کو جیل میں بینظیر نے کیا مشورہ دیا تھا؟

May 07, 2022 | 09:45:AM
بینظیر بھٹو اور زرداری، فائل فوٹو
کیپشن: بینظیر بھٹو اور زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پہلا معرکہ مار چکے ہیں اور اب دوسرے معرکوں میں کامیابی حاصل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر  آصف علی زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کو عوام کی طاقت سے بنی گالا واپس بھیج دیا، اب ہم بلوچستان اور کے پی کے میں بھی سرپرائز دیں گے۔

گوٹھ لعل بیروہی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب میں جیل میں تھا تو بی بی شہید کہتی تھیں کہ آپ باہر نکل جائیں ملک سے بھاگ جائیں لیکن میں کہتا تھا کہ میری اتنی بڑی بڑی مونچھیں ہیں لوگ کہیں گے کیسا مرد تھا جو اپنے بچوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔

آصف زرداری نےکہنا ہے کہ بلوچستان میں بڑے مسئلے ہیں اور خیبر پختونخوا میں بھی بڑے مسائل ہیں اور یہ سب افغانستان کی جنگ کے اثرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کو امیر ملک بنانا میرا مشن ہے، میں جب صدر تھا تو اس وقت بھی پاکستان کو امیر ملک بنا رہا تھا اور مجھے امید ہے کہ میں اب ان شاءاللہ دوبارہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ کر کے ہر فرد کو امیری کی طرف لے کر جاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب ہم بلوچستان میں تبدیلی لے کر آئیں گے اور اس کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں:      تحریک انصاف کا آئی ایم ایف سے معاہدہ۔مفتاح اسماعیل نے اہم راز افشا کردیا