شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔۔فواد چودھری 

May 07, 2021 | 21:01:PM
شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔۔فواد چودھری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز )وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔
وزیر اطلاعات نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ اتنای جلد ی فیصلہ تو پنچائیت میں بھی نہیں ہوتا اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟۔
فواد چودھری نے کہا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی کہا کہ شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت حیران کن فیصلہ ہے، انہوں نے پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اور اسے باہر بھاگنے میں مدد دی جو کبھی واپس نہیں آئے-اب وہ مفرور قرار ہیں۔کیا انہیں ایک مفرور کی معاونت میں اندر نہیں ہونا چاہئے تھا۔ 35 سال کی حکومت میں ایک ہسپتال ایسا نہیں جہاں ان کا علاج ہو سکے۔
 یہ بھی پڑھیں۔عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف