کینو کی ایکسپورٹ کا ریکارڈ قائم،40ملکوں نے پاکستان سے خریداری کی

May 07, 2021 | 15:48:PM
پاکستانی کینو کی مانگ میں اضافہ
کیپشن: پاکستانی کینو کی مانگ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سیزن بیس اکیس کینو کی ایکسپورٹ کا ریکارڈ قائم کرگیا ، پاکستان سے 4 لاکھ 60 ہزار ٹن کینو ایکسپورٹ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے دوران پاکستانی کینو کی طلب بڑھی ہے، سیزن دوہزار بیس اکیس میں 40 ملکوں نے پاکستان سے کینو کی خریداری کی ہےجس کی مالیت 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات تسلسل سے بڑھانے کےلئے ایکسپوٹرز کی معاونت بہت ضروری ہے۔

وحید احمد کے مطابق کینو کی ریکارڈ برآمدات کے باوجود رواں سیزن ایکسپوٹرز کو روپے کی قدر بڑھنے، عالمی منڈیوں کی بندش، اضافی کرایوں اور لاجسٹک کے مسائل نقصانات کا سبب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:    رمضان میں فروٹ چاٹ کے باقاعدگی سے استعمال کےفوائد