عوام پر پھربجلی گرانے کی تیاریاں۔۔۔ 

May 07, 2021 | 14:50:PM
عوام پر پھربجلی گرانے کی تیاریاں۔۔۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمت 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی  جس میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں  اضافے کی منظوری سےعوام پر 90 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ مالی سال 2020-21 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔نیپرا کو بجلی کمپنیوں نے91 ارب 36 کروڑ روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستیں دی تھیں، نیپرا اتھارٹی نےڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 90.367 ارب روپے کی منظوری دے دی ، نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔

یہ بھی پڑھیںاساتذہ و طلبا کی موجیں ختم۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بڑا فیصلہ