آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات۔اہم امور پر تبادلہ خیال

May 07, 2021 | 12:42:PM
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات۔اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات خصوصاً فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو ، خطے میں قیام امن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے دفاع کے لئے پر عزم ہے۔ 
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام امت مسلمہ کے امن، استحکام اور بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔