بھارتی فلم کا ٹریلر شیئر:اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا

May 07, 2021 | 12:35:PM
 اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کیپشن: اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب کو بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں  اداکارہ نے انسٹاگرام پر سلمان خان کی نئی فلم رادھے کا ٹریلر شیئر  کیا اور کیپشن درج کیا کہ فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مداح اداکارہ کی انسٹاگرام فیڈ پر بالی وڈ کونٹینٹ شیئر ہوتا دیکھ کر اشتعال میں آگئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 واضح رہے ایک صارف نے لکھا کہ’ مجھے لگا آپ کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے جب ہی آپ نے ویڈیو ڈالی‘۔ایک صارف نے لکھا کہ ہم لوگ ان اداکاروں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ دیکھو یہ ان کی پروموشن کررہی ہیں ۔ایک صارف نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ برائے مہربانی ایسی تھرڈ کلاس مووی کو سپورٹ نہ کریں۔

ردا ظفر نامی صارف نے لکھا اس کی کمی رہ گئی تھی وہ بھی پوری ہوگئی ، اریبہ آپ نے بہت افسردہ کیا۔سعد نامی صارف نے شکوہ کرتے ہوئے رد عمل دیا کہ ہمیں کہتے ہو پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں اور خود بالی وڈ دیکھ رہے ہیں۔حمزہ نامی صارف نے اداکارہ سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو ان فولو کررہا ہوں منافقت کی بھی انتہا ہوتی ہے۔