ملائشیا کی پاکستان سمیت دیگر 2 ممالک پر سفری پابندی عائد

May 07, 2021 | 10:17:AM
ملائیشیا کی پاکستان پر سفری پابندی عائد
کیپشن: ملائیشیا کی پاکستان پر سفری پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر میں ملائشیا نے پاکستان سمیت دیگر 2 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں پر بھی سفری پاپندی عائد ہوگی اور ان ممالک کے شہریوں کی ملائشیا داخلے پر پابندی ہوگی۔ملائشین ڈی جی امیگریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 مئی سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز کو ملائشیا جانے سے روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے ملائشیا کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    مسز سری لنکا پر جھوٹا الزام عائد کرنیوالی مسز ورلڈ گرفتار