شوق کا کوئی مول نہیں!!!دل دہلا دینے والی ویڈیو

May 07, 2021 | 09:23:AM
پل پر سائیکل چلاتے ہوئے
کیپشن: پل پر سائیکل چلاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شوق کا کوئی مول نہیں! اور  پھر جسے شوق ہو  اسے کسی کا ڈر نہیں، سوشل میڈیا پر آئے دن ایسی ویڈیوز  وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کے دل دہل جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسی ہی ایک ویڈیو آج کل خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک منچلا خطرناک پل پر تیزی سے اپنی سائیکل چلا رہا ہے۔یہ ویڈیو جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کامیڈین 'ٹریور نوہ' کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس پر کافی دلچسپ کیپشن درج تھا۔

 ٹریور  نوہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیوانوں کے لیے کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔واضح رہے یہ ویڈیو فرانس کے ایتھلیٹ 'انتھونی ویلونی' کی ہے جنہوں نے یہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:  زرتاج گل کی شوہر کے ہمراہ تصویر ۔۔سوشل میڈیا پر بغیر کسی کیپشن کے وائرل