لاہوراورکراچی کاموسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( فاران یامین،اقصیٰ شیخ )محکمہ موسمیات نے لاہوراورکراچی میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سنٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے۔
شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اورشہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع صاف رہے گا،اوربارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری طرف شہر قائد میں دن کے اوقات میں تیز دھوپ رہے گی اور موسم خشک و گرم رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے،ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے،اس وقت جنوب مغرب سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار؛درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران بالائی علاقوں میں کچھ روزے ٹھنڈے رہنےکی پیشگوئی کی ہے،جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کا زور جاری رہنےکا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےمیدانی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت بدستور بڑھے گی،البتہ بالائی علاقوں میں کالی گھٹائیں چھانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی ڈی میٹ عرفان ورک کے مطابق آنےوالےدنوں میں ہم توقع کررہےہیں کہ بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم رہےگا،بڑھتے درجہ حرارت کےپیش نظر سندھ میں رواں ماہ ہیٹ ویو آنے کا انتباہ بھی کردیا گیاہے، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا کےبالائی علاقوں میں پارہ چڑھنے کی صورت میں برفانی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔