راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دوسری شادی کرلی

Mar 07, 2024 | 21:47:PM
راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دوسری شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دوسری شادی کرلی۔

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کی کنٹیسٹینٹ سومی خان کےساتھ دوسری شادی کرلی ،تاہم اس حوالے سے عادل یا راکھی ساونت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عادل خان درانی نے دوسری شادی رواں ماہ 2مارچ کو جے پور میں کی۔،نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کو خفیہ اس لئے رکھا ہے کیونکہ عادل خان درانی پہلے ہی راکھی ساونت کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور اب وہ اپنی دوسری شادی کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں نہیں آنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ ’’پہلاروزہ 11 مارچ کو ہو گا‘‘