’’پہلاروزہ 11 مارچ کو ہو گا‘‘،سربراہ سعودی محکمہ فلکیات

Mar 07, 2024 | 19:17:PM
’’پہلاروزہ 11 مارچ کو ہو گا‘‘،سربراہ سعودی محکمہ فلکیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سعودی محکمہ فلکیات کے سربراہ شرف السفیانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ادارہ فلکیات کے سربراہ شرف السفیانی کا کہناہے کہ 10 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دو پہر 12 بجے ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی اور مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اتوار کو 6 بجکر 27 منٹ پر سورج غروب ہوگا جبکہ رمضان کا چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا ،انہوں نے کہا ہے کہ اس اعتبار سے اتوار کے روز رمضان کے ہلال کا مشاہدہ ممکن ہے اور یوں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا ،انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ محض فلکی حساب ہے تاہم رمضان کے ہلال کا ثبوت سپریم کورٹ میں گواہی اندراج کرانے سے ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اکاؤنٹس میں موجود کتنی رقم پر کٹوتی ہو گی؟حکومت نے زکوةٰ کا نصاب جاری کردیا