حکومت نے رواں برس کیلئے زکو ة کا نصاب جاری کر دیا

Mar 07, 2024 | 18:42:PM
حکومت نے رواں برس کیلئے زکو ة کا نصاب جاری کر دیا
کیپشن: کرنسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت پاکستان نے رواں برس کیلئے زکو ةٰ کا نصاب جاری کر دیا۔وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2024 کیلئے جاری زة کو نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
 اعلامیے کے مطابق بینک اکاﺅنٹس اور ڈیپازٹس سے زکو ة کٹوتی کی حد ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر کردی گئی۔نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاﺅنٹس اور ڈیپازٹس پر کٹوتی ہوگی،سٹیٹ بینک نے بینکوں کو کٹوتی کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ اکاﺅنٹس سے زکوة کٹوتی یکم رمضان کو کی جائے گی جس کیلئے بینک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا، اہم میچ سے قبل مایہ ناز سپنر ٹورنامنٹ سے آؤٹ

زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو  1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔

خیال رہےکہ اس سال ممکنہ طور پر ماہ رمضان کا آغاز  12 یا 13 مارچ کو ہوگا۔