کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

Mar 07, 2024 | 15:53:PM
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
کیپشن: عثمان طارق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کیخلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ آفیشلز کی جانب سے عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 9، شاہین شاہ آفریدی نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے عثمان طارق مزید نہیں کھیل سکیں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن پندرہ ڈگری سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں گلیڈی ایٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔