وزیراعلیٰ سندھ  نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

Mar 07, 2024 | 11:07:AM
وزیراعلیٰ سندھ  نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے  متعلق اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا گیا،ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے 22.5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سندھ کی 60 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے نقد بھی دیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکم سے کم تنخواہ والے 44 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، کم سے کم ماہانہ آمدن 34 ہزار روپے ہے اور ایسے ہر خاندان کو رمضان میں 5 ہزار روپے بینک کے ذریعے دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کیساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے پراہم  سیاسی شخصیت  مستعفی