وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اچانک نشتر ہسپتال کا دورہ

Mar 07, 2023 | 18:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا  اچانک ملتان نشتر ہسپتال کا دورہ ، مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات بارے پوچھ گچھ ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  عام لوگوں کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے آر پی او ملتان کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ کیا، سید محسن نقوی  نے 

ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے عملے کے رویئے سمیت میسر سہولیات بارے معلوم کیا   اور اس کے بعد ہسپتال کے دورے میں  طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔