زرنش خان  کی عمرے کے بعد حجاب میں تصاویر سامنے آگئیں

Mar 07, 2023 | 09:34:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد حجاب کرنا شروع کر دیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد حجاب کرنا شروع کر دیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت لباس پر حجاب کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اس سے قبل اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، صرف سنا تھا اب دیکھ کے محسوس بھی کر لیا کہ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں”۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

عمرے کی ادائیگی کے بعد اداکارہ زرنش خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی حالیہ تصاویر کے علاوہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اب ان کے انسٹا گرام پر 49 پوسٹ باقی رہ گئی ہیں۔