10 نوجوانوں کی بیک وقت شادی کی انوکھی تقریب

Mar 07, 2021 | 18:12:PM
 10 نوجوانوں کی بیک وقت شادی کی انوکھی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چارسدہ کے نواحی علاقے حاجی زئی میں ایک ہی خاندان کے دس نوجوانوں کا بیک وقت شادی کی انوکھی تقریب،دس دلہے ایک ہی قطار میں کھڑے ہو کر لوگوں سے مبارکباد وصول کرتے رہے۔
 
تفصیلات کے مطابق ایپکا چارسدہ کے صدر حاجی ہدایت اللہ کے بیٹوں سمیت دس بھتیجوں،بھانجوں کی چارسدہ کے مقامی شادی ہال میں شادی کے دعوت ولیمہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
گھرانے کے سربراہ نے خاندان کے دس نوجوانوں کی بیک وقت شادی کو اتفاق و اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔ بیک وقت دس نوجوانوں کی شادی پر ولیمہ کے اخراجات انتہائی کم آئے۔شادیوں کی تقریبات مسلسل ایک ہفتے تک جاری رہی۔