گلگت بلتستان انتخابات : پہلا مکمل غیر سرکاری نتیجہ آگیا

Jun 07, 2026 | 21:15:PM
گلگت بلتستان انتخابات : پہلا مکمل غیر سرکاری نتیجہ آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلگت بلتستان انتخابات کا پہلا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا، جی بی 7 اسکردو ون کے تمام 31پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔

جی بی 7 سکردو ون کے تمام 31پولنگ اسٹیشنز میں پیپلز پارٹی کے توقیر مہدی شاہ 4337 ووٹ لے کر کامیاب ہوچکے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال 3891 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار حاجی اکبر تابان 2667 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔