گلگت بلتستان میں عام انتخابات،پولنگ کا عمل جاری

Jun 07, 2026 | 08:29:AM
گلگت بلتستان میں عام انتخابات،پولنگ کا عمل جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سج گیا۔24نشستوں پرپولنگ ،403 امیدوار وں میں مقابلہ ،ووٹنگ شام5بجےتک جاری رہےگی۔

 تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی تعطل  شام 5 بجے تک جاری رہے گا، الیکشن کے موقع پر لوگوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے جو وقت شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

گلگت بلتستان میں الیکشن کے باعث تمام دکانیں اور مارکیٹں بند  ہیں،شہری کاروبار کی بجائے حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پہنچ گئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے  ، باقی پانچ سال کاروبار ہی کرنا ہے ۔

مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،551 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 349 حساس قرار دئیے گئے ہیں ،بعض اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،ہوائی فائرنگ، ریلیاں نکالنے پر پابندی  وزیر اعلیٰ بننےکیلئے 17 ارکان کی حمایت درکار  ہوگی ۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، 349 پولنگ اسٹیشن حساس اور 551 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 400 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں،  مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پیپلز پارٹی 23 ، ن لیگ 22، استحکامِ پاکستان پارٹی 15، پاکستان مسلم لیگ11 اور جے یو آئی ف کے 9 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے 6 ،6 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی مختلف حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 انتخابات کو پر امن بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات انتخابات کیے گئے ہیں، مقامی پولیس، جی بی اسکاؤٹس اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی سکیورٹی کے لیے موجود ہے، انتخابی حلقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

 جی بی اے 1گلگت میں پی پی کے امجد حسین،ن لیگ کےشفیق الدین، آئی پی پی کے سلطان رئیس اور آزادامیدوار آصف عثمانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، جی بی اے 2گلگت میں ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمٰن، پی پی کے جمیل احمد، آئی پی پی کے فتح اللہ اور  آزاد امیدوار عتیق پیرزادہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

جی بی اے18 دیامر میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور  آئی پی پی کے امیدوار گلبرخان کا مقابلہ ن لیگ کے کفایت الرحمٰن سے ہے۔

جی بی اے 19 غذر  میں آزاد امیدوار نواز خان ناجی، پی پی کے جلال شاہ اور ن لیگ کے ظفر محمد اہم امیدوار ہیں، اسی طرح جی بی اے 13 استور میں آزاد امیدوار شاہدہ خورشید، ن لیگ کے رانا فرمان علی اورپی پی پی کے فہد حنیف اہم امیدوار ہیں۔