خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین اور ان کی شریکِ حیات کیلئے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی منظوری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان )خیبرپختونخوا میں اکثریت رکھنے والی پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک قانون منظور کر لیا ہے، جس کے تحت صوبائی اسمبلی کے اراکین اور ان کے شریکِ حیات کو تاحیات بلیو پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔
عام طور پر بلیو پاسپورٹ سرکاری افسران، ارکانِ پارلیمنٹ، وزراء، ججز اور ان کے اہلِ خانہ کو پانچ سالہ مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے، تاہم نئے قانون کے بعد اہل ایم پی ایز اور ان کے شریکِ حیات کو یہ پاسپورٹ تاحیات بنیادوں پر ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور مراکش کے درمیان زرعی شعبے میں اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق