عمان،آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں پر میزائل حملوں کے دعوے، کشیدگی میں پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں پر میزائل فائر کیے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کم ازکم 2 میزائل داغے ہیں، حملے سے کمرشل جہازوں کو نقصان پہنچا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈآپریشنز ایجنسی کے مطابق عمان کے شہر لیماہ کے مشرق میں تقریباً 8 ناٹیکل میل کے فاصلے پر آئل ٹینکر کو گولہ لگا جس سے جہاز میں آگ لگ گئی۔
واقعے میں کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا پاکستان لیبیا میں بھی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے؟ برطانوی رپورٹ نے توجہ حاصل کر لی
دوسری جانب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے برطانوی تجارتی جہاز پر حملے کا دعویٰ سامنے آیاہے،بحری جہاز کو لیمہ کے مشرق میں 8 ناٹیکل میل کے فاصلے پر نامعلوم پراجیکٹائل نے نشانہ بنایا گیا، حملے کےبعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔
برطانوی میری ٹائم آرگنائزیشن کا کہنا ہے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، امریکی عہدیدار نے حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ایران نے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا، 2 میزائل داغے گئے۔