وفاقی حکومت کا رواں مالی سال کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران بھی کفایت شعاری پر مبنی پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ نے سرکاری اخراجات کو قابو میں رکھنے کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے 4 ستمبر 2024 کو کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے، اس کے تحت مختلف مدات میں سخت مالیاتی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطا بق وفاقی کابینہ نے 4 ستمبر 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دی،گزشتہ 3 سال سےخالی تمام آسامیاں ختم ،نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہےگی،رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہا گیا ہے کہ مشنری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے،حکومتی اخراجات پرملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار رہےگی ،حکومتی خرچے پرغیر ضروری بیرونی دوروں پرپابندی جاری رہے گی ۔
وزارت خزانہ نےفیصلوں پرعمل درآمد کے لیے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزکو نوٹیفکیشن بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف درخواست پر ای سی پی کو جواب جمع کرانے کا حکم