موجودہ حالات کے ہم سب یکساں ذمے دار ہیں، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تو ساٹھ سال سے ہی ہائی برڈ حکومتیں رہیں۔ موجودہ حالات کے ہم سب یکساں ذمے دار ہیں۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے تحت" قومی ڈائیلاگ" میں میں باتیں کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 60 سال سے ملک میں ہائبرڈ حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خرابیوں کے ذمے دار سب ہیں، میں ایسے شخص یا ادارے کو نہیں جانتا جو ملکی حالات کا ذمے دار نہ ہو۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود مسلم لیگ ن کی حکومت میں وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ جب سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا تھا تو نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی نے شاہد خٓقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کروایا تھا۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے قومی ڈائیلاگ میں شاید خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے مسائل اور معاملات کا نتیجہ معیشت کی حالت سے نظر آتا ہے۔ جب میڈیا آزاد نہیں ہوتا، خرابی ہوتی ہے تو اس کے اثرات معیشت پر نظر آتے ہیں۔ ملک میں انتشار ہو گا تو ملک نہیں چلے گا، اس ملک کے حالات کے ہم سب یکساں طور پر ذمے دار ہیں، ملک میں جب قانون کی حکمرانی نہ ہو تو اس کے اثرات معیشت پر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پیپلز پارٹی کے رہنماحافظ غلام محی الدین کی بھابھی انتقال کرگئیں
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین خود بھی حکومت کرچکے ہیں، ان کے پاس آج بھی حکومت ہے۔ یہ مسئلہ بانی چیئرمین کی رہائی کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 38 ارب ڈالر بیرون ملک سے لوگوں نے گزشتہ سال پاکستان بھیجے ہیں، ملک کے حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، حل اس طرح بیٹھ کر ملے گا۔ سیاستدان، فوج، ججز، تاجروں سب کو مل کر بیٹھ کر بات کرنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کے دعوے سب کرتے ہیں لیکن ملک کےجو حالات ہیں وہ حب الوطنی والے نہیں، اس ملک پر حقیقتاً اشرافیہ کا قبضہ ہے، آج ناکامی لیڈرشپ کی وجہ سے ہے۔ آپ نے آئین کو توڑ موڑ کر رکھ دیا، اس وجہ سے خرابی ہوئی.