امریکی ویزا پالیسی کیلئے نئی شرائط عائد،7نئے ممالک اس فہرست میں شامل

Jan 07, 2026 | 13:21:PM
امریکی ویزا پالیسی کیلئے نئی شرائط عائد،7نئے ممالک اس فہرست میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی حکومت نے ویزا پالیسی میں مزید سختی کرتے ہوئے سات نئے ممالک کو اس فہرست میں شامل کر لیا۔
ان ممالک کے شہریوں کو ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک کا بانڈ جمع کرانا ہوگا،ان میں زیادہ تر ممالک کا تعلق افریقہ سے ہے، جس کے بعد اس فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اس سے قبل گزشتہ سال موریطانیہ، ساؤ ٹومے و پرنسپے، تنزانیہ، گیمبیا، ملاوی اور زیمبیا کو اس شرط کے تحت شامل کر چکا تھا،تازہ فیصلے کے تحت اب بھوٹان، بوٹسوانا، وسطی افریقی جمہوریہ، گنی، گنی بساؤ، نامیبیا اور ترکمانستان کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بانڈ کی یہ شرط اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے کہ مخصوص ممالک کے شہری ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد امریکہ میں غیر قانونی طور پر قیام نہ کریں،تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ بانڈ کی ادائیگی ویزا کی منظوری کی ضمانت نہیں ہے، اگر ویزا مسترد ہو جائے یا ویزا ہولڈر تمام شرائط پر پورا اترے تو جمع کرائی گئی رقم واپس کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج، 6 افراد ہلاک،پروازیں منسوخ
 یہ نئی شرط یکم جنوری سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے کئی ممالک کے شہریوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا مزید مشکل اور مہنگا ہو جائے گا، جبکہ اس کے منفی اثرات بین الاقوامی سفر، تجارت اور کاروباری روابط پر بھی پڑیں گے۔