یورپ میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج، 6 افراد ہلاک،پروازیں منسوخ

Jan 07, 2026 | 12:48:PM
یورپ میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج، 6 افراد ہلاک،پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یورپ میں شدید برفباری اور سرد موسم کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ میں ان دنوں موسم سرما اپنی شدت دکھا رہا ہے،اور یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہواہے، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے دو الگ الگ علاقوں میں 5 افراد کی موت ہوئی، جبکہ بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں بھی ایک خاتون ہلاک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں بھی اسلام آبادکی طرزپرایم ٹیگ سسٹم لانےکی تیاریاں
اس کے علاوہ یورپ بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر پیرس اور ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔