لاہورمیں بھی اسلام آبادکی طرزپرایم ٹیگ سسٹم لانےکی تیاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک )لاہورمیں اسلام آبادکی طرزپرایم ٹیگ سسٹم لانےکی سفارشات تیارکرلی گئیں۔
ایم ٹیگ کے ذریعے گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہو گا،ایم ٹیگ نمبر پلیٹ پر نصب الیکٹرانک چِپ ہو گی۔
ایم ٹیگ سے چوری شدہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہو گی،ایم ٹیگ سسٹم سے جعلی نمبر پلیٹس کا خاتمہ کیا جا سکے گا،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی،ایم ٹیگ سےشہرمیں داخل و خارج ہونیوالی گاڑیوں کی مانیٹرنگ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
ایم ٹیگ سسٹم سے ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سکیورٹی بہتر بنائی جائے گی،لاہور پولیس نے ایم ٹیگ بارے سفارشات کی سمری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی ہے۔