وینزویلا کے صدر کی گرفتاری نے شہری کو مالا مال کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گزشتہ دنوں امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری تاجر کو لاکھوں روپے کا نفع دے گئی۔
مادورو کی گرفتاری سے قبل پیشگی شرط لگانے والے ایک تاجر نے چند ہی دنوں میں چار لاکھ ڈالر سے زائد کا منافع حاصل کرلیا۔ اس واقعے کے بعد امریکا میں اندرونی اور خفیہ معلومات کے غلط استعمال پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس تاجر نے پولی مارکیٹ نامی آن لائن پلیٹ فارم پر ایسی شرطیں لگائیں جن کا تعلق مادورو کے اقتدار سے ہٹائے جانے سے تھا، اس وقت ان شرطوں کے امکانات بہت کم سمجھے جا رہے تھے۔
مادورو کی گرفتاری سے پہلے ان شرطوں کی مالیت صرف 34 ہزار ڈالر تھی، مگر جیسے ہی امریکی فوجی کارروائی کی خبر سامنے آئی، ان کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوا اور تاجر کو تقریباً 4 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا فائدہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!مسافر بس کھائی میں جا گری
دوسری جانب مادورو کی گرفتاری کے بعد عالمی منڈیوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹس اوپر گئیں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور توانائی شعبے کے حصص مضبوط ہوئے۔
اسی طرح وینزویلا کے سرکاری بانڈز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، کیونکہ سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ اب ملک کے قرضوں کی تنظیمِ نو آسان ہوجائے گی۔ حکومت اور سرکاری تیل کمپنی پی ڈی وی ایس اے کے بانڈز میں تقریباً 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اکاؤنٹ گزشتہ ماہ بنایا گیا تھا، تاجر نے ابتدا میں صرف 96 ڈالر کی شرط لگائی تھی کہ اگر امریکا جنوری کے آخر تک وینزویلا میں فوجی کارروائی کرتا ہے تو اسے ادائیگی ملے گی۔ بعد میں اس نے اسی نوعیت کی مزید شرطیں بھی لگائیں۔