برٹش جونیئر سکواش: قومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

Jan 07, 2023 | 12:01:PM
برٹش جونیئر سکواش: قومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نعمان خان، احمد ریحان خلیل، حمزہ خان اور ماہ نور علی نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کی انڈر 13 بوائز کیٹگری میں پاکستان کے نعمان خان نے مصر کے یاسین بیومی کو سخت مقابلے کے بعد 9-11، 11-9، 7-11، 11-8 اور 6-11 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، اسی کیٹگری کے ایک اور میچ میں پاکستان کے احمد ریحان خلیل نے انگلینڈ کے علی خلیل کے خلاف بآسانی 9-11، 7-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انڈر 19 کیٹگری میں پاکستان کے حمزہ خان نے فرانس کے لازلو گوڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-11، 9-11 اور 5-11 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

گرلز انڈر 11 کیٹگری میں پاکستان کی ماہ نور علی نے امریکا کی لینن ویلچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8-11، 7-11 اور 9-11 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔