پشاور: حوالہ ہُنڈی کے کاروبار میں ملوث 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہنڈی حوالے کے ذریعے پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر کو نقصان پہنچانے والے 3 ملزم پشاور سے پکڑے گئے۔
پشاور کے چوک یادگار میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 25 لاکھ 96 ہزار روپے اور ہنڈی حوالہ کی رسیدیں برآمد کرلیں۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، تیزاب گردی کا واقعہ، 3 بہن بھائی زخمی
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث تھے، ملزمان کے موبائل فون فارنزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔