لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف سٹیج اداکار انتقال کر گئے 

Jan 07, 2022 | 19:50:PM
سٹیج ڈرامہ، معروف اداکار، انتقال
کیپشن: سٹیج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سٹیج کے نامور اداکار امتیاز مغل انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیج کے نامور کامیڈین اداکار امتیاز مغل انتقال کر گئے۔ان کا جنازہ آج صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ چاہ میراں سٹی ہسپتال والی گلی سے اٹھایا جائے گا۔
 نامور کامیڈین اداکار امتیاز مغل ایک عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور قریبا دو سال سے وہ شدید علالت کے باعث گھر پر ہی تھے،امتیاز مغل کی چھ سال کی بیٹی ہے اور انہوں نے 30 سال تھیٹر ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی لاہور مرکز کے ڈراموں اور مختلف ٹی وی چینلز کے کامیڈی شوز میں بھی مختلف روپ دھار کر اداکاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کی بگڑتی صورتحال، لاک ڈاﺅن لگے گا یا نہیں ؟؟ آخری فیصلہ ہو گیا