بھارت کو شکست۔۔ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز برابر کردی

Jan 07, 2022 | 15:27:PM
جنوبی افریقہ نے بھارت کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز برابر کردی
کیپشن: بھارت کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز  برابر کر دی ہے۔

 بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان  جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پہلی اننگز میں بھارتی کپتان کے ایل راہل  50 اور روی چندرن ایشون 46 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، بھارت کے چار بلے باز دو ہندسوں میں داخل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 202 کے مجموعی رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کے باولر مارکیو جنسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی آفریقی ٹیم 229 رنز پر آوٹ ہوگئی اور بھارت پر پہلی اننگز میں 27 رنز کی سبقت حاصل کی۔جنوبی افریقہ کے کینگن پیٹرسن نے 62 اور ٹیمبہ بوومہ 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بھارتی باولر شردل ٹھاکر نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارشیں۔۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے آجینکیا راہانے اور چتیشور پوجارا نے نصف سنچریاں اسکور کیں،راہانے 58 اور پوجارا 53 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بھارت کے 5 کھلاڑی ڈبل فگرز میں نہیں داخل ہوئے اور یوں پوری ٹیم 266 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

مارکو جینس، لونگی نگیدی اور رباڈا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں،بھارت کے 240 رنز کے جواب میں جنوبی آفریقی ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات۔۔ وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

 جنوبی افریقہ کے کپتان نے 96 سنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ بھارت کے ایشون ، شردول اور محمد شمی ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے، کپتان ڈیئن ایگلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔