باراتیوں کی ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ 7افراد جاں بحق۔ متعدد زخمی

Jan 07, 2022 | 11:03:AM
باراتیوں کی ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی
کیپشن: ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار میں باراتیوں کی ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ17 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں وڈھ کے مقام پربارات لیکر جانیوالی ویگن ٹرالر سے ٹکرانے کے نتیجے میں سات افراد زندگی کے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 حادثے کے فوری بعد لیویز حکام، مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:درخت کاٹنے کی اتنی بڑی سزا۔۔ جان کر آپ کا دل دہل جائیگا

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ویگن باراتیوں سے بھری ہوئی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کپل شرما کے ساتھی کامیڈین نے زہر کھالیا