درخت کاٹنے کی اتنی بڑی سزا۔۔ جان کر آپ کا دل دہل جائیگا

Jan 07, 2022 | 10:16:AM
درخت کاٹنے کی سزا شہری کو زندہ جلا دیا
کیپشن: درخت کاٹنے کی سزا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہندوئوں کی انتہاپسندی عروج پر پہنچ  گئی، درخت  کاٹنے  پر  150 لوگوں نے مل کر 34 سالہ شہری کو زندہ جلا دیا۔

 غیر ملکی میڈیاکے مطابق جھارکھنڈ میں گزشتہ سال اکتوبر میں درخت کو کاٹا گیا تھا، جسے مقامی روایات میں مقدس درخت سمجھا جاتا تھا جسے سنجو پردھان نامی شہری نے زبردستی کاٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی چھٹیاں ختم ۔۔ اسکول کھل گئے

مقامی پولیس کا کہناہے کہ گائوں والوں نے دیگر درخت کاٹنے پر بھی شہری پر تنقید کی تھی اور اس درخت کے کٹ جانے کے بعد شہری کو گھر سے گھسیٹ کر لایا گیا اور شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آگ لگا دی گئی۔پولیس کو سنجو پردھان کی جلی ہوئی لاش ملی ہے، گھر والوں کا کہنا ہے کہ شہری کو پہلے مارا گیا اور پھر آگ لگانے کا سامان اکٹھا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے بالوں سے بس کھینچ کر کمال کردیا

تشدد کر کے جلا دینے والے شہری کا کا تعلق ریاست کے سمڈیگا ضلع کے چپریدیپا گاؤں سے بتایا گیا ہے۔

پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی نے گزشتہ سال دسمبر میں ہجوم میں تشدد کی روک تھام بل، 2021 منظور کیا تھا۔