بھارت پر عائد 25 فیصد اضافی امریکی ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ

Feb 07, 2026 | 20:57:PM
بھارت پر عائد 25 فیصد اضافی امریکی ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی انتظامیہ نے روسی تیل کی خریداری کے باعث بھارت پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق 7 فروری سے بھارت سے امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ اضافی ٹیرف روس سے تیل کی خریداری کے باعث بھارت پر عائد کیا گیا تھا، جسے اب باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو امریکا اور بھارت کے تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای نے خواہشمند افراد کیلئے متعدد نئی ویزا کیٹیگریز متعارف کرا دیں