گوجرانوالہ میں ڈکیتی، چور گھر سے 2کروڑ 40 لاکھ روپے، 118 تولے طلائی زیورات لے اُڑے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گوجرانوالہ میں رواں سال کی کروڑوں روپے مالیت کی چوری کی سب سے بڑی واردات ، نا معلوم چور گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، کروڑوں روپے نقدی، طلائی زیورات لے اڑے ۔
پولیس کے مطابق چور گھر سے 2 کڑور 40 لاکھ روپے نقدی،118 تولے طلائی زیورات لے گئے،چوروں کی گھر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ، فوٹیج میں ملزمان کو سامان لیکر باہر جاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایمن آباد پولیس نے بڑی واردات کا مقدمہ درج کر لیا ، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ، جلد گرفتار کر لیا جائے گا،مدعی نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ ہم اپنی بھتیجی کی شادی پر گئے ہوئے تھے کہ چوروں نے میرے گھر کا صفایا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا