لبنان نے اسرائیل کے کیمیائی مواد چھڑکنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

Feb 07, 2026 | 12:15:PM
لبنان نے اسرائیل کے کیمیائی مواد چھڑکنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )لبنان نے اسرائیل کے مبینہ طور پر سرحدی علاقوں میں کیمیائی مواد کے چھڑکاؤ کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں زہریلے کیمیائی مادے بشمول گلائیفوسیٹ اسپرے کیے ہیں جو ماحول، زراعت اور عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔

لبنان نے اس عمل کو “ماحولیاتی و صحت کے جرائم“ اور اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔


 لبنان کی حکومت نے بین الاقوامی فورمز، بشمول اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور سلامتی کونسل میں اس معاملے کو اٹھانے کے لیے دستاویزی شکایات اور قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔