سانحہ ترلائی میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ(حاشر وڑائچ)سانحہ ترلائی میں شہید ہونے والے11 افراد کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔
نماز جنازہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ حسین مقدسی نے پڑھائی،نمازجنازہ میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف ، طارق فضل چوہدری ، راجہ خرم نواز ، نیئر بخاری سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
مجموعی طور پر ترلائی امام بارگاہ میں 11 شہداء کی نماز جنازہ پڑھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔