پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

Feb 07, 2026 | 11:38:AM
پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی)متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواستیں 9 فروری کو سماعت کے لیے مقررہوگئیں۔
6 فروری 2025 کو متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کرنے کو ایک سال مکمل ہو گیا اورپیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواستیں 9 فروری کو سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس 9 فروری کو سماعت کریں گے،رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
عدالت نے وفاق سمیت تمام فریقین کو ایک سال قبل نوٹس جاری کیا تھا، پی ایف یو جے کے وکیل کے کیس میں دلائل جاری ہیں،پی ایف یو جے،اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکر ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم لیوی کابڑھتاہوابوجھ؛تفصیلات سامنے آگئیں
پی ایف یو جے دستور گروپ اور پوٹھوہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔