دہشتگردوں کےمذموم عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونےدیاجائےگا:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے تناظر میں دنیا بھر سے موصول ہونے والے پیغامات پر مشکور ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےایکس پرپیغام میں کہا انسداددہشتگردی کی کوششوں میں دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ اہم رہی ہے،اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو پوری قوت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایاجائےگا۔
وزیراعطم نے مزید کہا دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،بہادر پاکستانی قوم متحد ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشتگردی کوشکست دینےکیلئےپرعزم ہیں۔
دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد علاقے کی فضا اب بھی سوگوار ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں چار سے چھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں بال بیئرنگ بھی استعمال کی گئی۔
خودکش حملہ آور نےپہلےپستول سے چھ فائر کیے،مسجد کے مرکزی ہال میں جاکر خود کو اڑالیا،خودکش بمبار افغانستان سے تربیت یافتہ نکلا،ٹریول ہسٹری موجود،حملہ آور کا شناختی کارڈ جائے وقوعہ سے مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان رجیم میں معاشی بحران عروج پر، سرمایہ کار خوفزدہ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
مبینہ خودکش حملہ آورکی شناخت یاسرولدبہادرخان کےنام سے ہوئی ہے،حملہ آورمحلہ قاضیاں پشاور کا رہائشی تھا،پشاور سےخودکش بمبارے کے چار رشتےداروں کو بھی گرفتارکرلیا گیا،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے،دھماکے میں شہید افراد کی اجتماعی نماز جنازہ گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔