’پنجاب انتظامی کارکردگی میں دیگر صوبوں سے بہتر ‘ افسانوی بات ہے،بلاول

Feb 07, 2024 | 19:49:PM
 ’پنجاب انتظامی کارکردگی میں دیگر صوبوں سے بہتر ‘ افسانوی بات ہے،بلاول
کیپشن: بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ حقیقی معنوں میں افسوسناک ہے کہ مسلم لیگ ن وزرائے اعظم کے امیدواران کے درمیان مناظرے کیلئے تیار نہیں ہوئی،مسلم لیگ ن کی وجہ سے ایک افسانوی بات کہ پنجاب انتظامی کارکردگی میں دیگر صوبوں سے بہتر ہے کی اصلاح ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر)اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حفیظ پاشا کی کتاب “پاکستان میں انسانی تحفظ” میں لکھا ہے کہ سندھ کی انتظامی کارکردگی پنجاب سے بہتر ہے، حفیظ پاشا کی کتاب “پاکستان میں انسانی تحفظ” میں لکھا ہے کہ سندھ نہ صرف حکومت میں بلکہ کسی بھی انتخاب کی آزادی میں پنجاب سے بہتر ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ حفیظ پاشا کی کتاب “پاکستان میں انسانی تحفظ” میں لکھا ہے کہ سندھ کے لوگ پنجاب کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خوف اور ڈر سے بھی آزاد ہیں،حفیظ پاشا کی کتاب “پاکستان میں انسانی تحفظ” میں لکھا ہے کہ اہلیان سندھ پنجاب کے مقابلے میں آمدنی میں اضافے اور انسانی تحفظ میں آگے ہے،بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن سندھ سے متعلق بہتر کارکردگی کے حقائق سے آگاہ ہے اور اسی لئے وہ مباحثے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے دن موسم کیسا  رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ووٹرز کو خبردار کر دیا