الیکشن کے دن موسم کےحوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Feb 07, 2024 | 19:34:PM
الیکشن کے دن موسم کےحوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پاکستان میں عام انتخابات میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں ، ایسے میں  محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، بالائی پنجاب میں سرد ہوا ئیں چلنے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب الیکشن ڈےپر موسم کیسا رہے گا اس حوالے سے اہم پیشگوئی کی گئی ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم سرد ہوا ئیں چلنے کی توقع ہے ، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ 

 ملک کے سب سے بڑے صوبے کی بات کی جائے تو صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا،بالائی پنجاب میں صبح کے اوقات میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ،  تاہم سیالکوٹ ، نارووال، لاہور اورقصور میں چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم کراچی اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر/گلگت بلتستانمیں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک اور قاتلانہ حملہ