بینظیر آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کی والدین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

Feb 07, 2024 | 19:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر خان) بینظیر آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری نے والدین کی قبروں پر حاضری دی، پھول نچھاور کئے، فاتحہ خوانی کی اور والدین کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

بینظیر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بالو جا قبا کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ حاجی علی حسن زرداری، ڈاکٹر بہادر ڈاہری، ضامن زرداری  اور دیگر رہنما بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی  الرٹ، پولیس سمیت تمام اداروں  کے اہلکاروں کی بھی تلاشی کا حکم

سابق صدر آصف زرداری نے اپنے والد مرحوم سردار حاکم علی زرداری کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور اپنی والدہ ماجدہ  بیگم بلقیس سلطانہ کی قبر پر بھی حاضری دی، انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، قبروں پر پھولوں نچھاور کئے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔