اسلام آباد میں سیکیورٹی تیسری حد تک الرٹ

Feb 07, 2024 | 18:31:PM
اسلام آباد میں سیکیورٹی تیسری حد تک الرٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) عام انتخابات کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی تیسری حد تک الرٹ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے  پولیس جوانوں کیلئے  لائحہ عمل جاری کیا گیا ہے ،  جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام پولنگ سٹیشنز میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل پڑتال کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا، اگر کوئی پولیس یا کسی بھی دوسرے ادارے کے علامتی لباس میں ہوگا تو اسے بھی تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑے گا، اسلام آباد پولیس کے 2 ہزار سے زائد اہلکار سرکاری اور غیر سرکار ی گاڑیوں میں گشت کریں گے جن کی شناخت کے لئے ان کی گاڑیوں پر پاکستان کے جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہو گئی ؟ پریشان کن اعدادوشمار نے ہر کسی کو  افسردہ کر دیا

اسلام آباد پولیس اور دیگر اداروں کی گاڑیوں پر بھی پاکستان کے جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں، ٹریفک کے بہاؤ میں ایمبولینس، آگ بجھانے والی گاڑیاں اور دیگر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی، سفر کرتے ہوئے سخت پڑتال کے عمل کی وجہ سے اضافی وقت رکھ کر گھر سے نکلیں۔

دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے تعاون کریں۔